28 دسمبر 2013 - 20:30
افغان شہریوں کےلئے ایران کا ورک ویزا

افغانستان کےصوبے ہرات ميں ایران کے کونسل جنرل نے کہا ہے کہ افغان عوام کے لئے دوبارہ ایران کا ورک ویزا جاری کیا جارہا ہے.

ابنا: محمود رشید افخمی نے کہا کہ سکورٹی حکام اور گورنرہاؤس کی تائید سے افغان شہریوں کے لئے ويزے جاری کئے جانے کاعمل، ہفتے کے روز سے شروع ہوچکا ہے۔ ہرات میں ایرانی کونسل جنرل کے بقول ورک ویزا ان ہی لوگوں کے شامل حال ہوگا جنہوں نے دستور العمل کے مطابق ایران اور افغانستان کا احترام کیا ہوگا اور اس رو سے انہیں بعض شرطوں کے ساتھ ایران کا ایک سال کا ورک ویزا جاری کیا جارہا ہے ۔ رشید افخمی نے کہا کہ ویزے کے خواہاں بہت سے افراد نے ہرات کا انتخاب ، ایران سے نزدیک اور ویزے کے لئے مناسب جگہ ہونے کے اعتبار سے کیا ہے اور روزانہ ایرانی قونصل خانہ 100 سے ڈیڑھ سو تک ورک ویزے جاری کررہا ہے۔

.......

/169